• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر بورڈکے تحت میٹرک کے امتحان میں کنڈیارو پارس اسکول کے طلبہ کی نمایاں پوزیشن

پڈعیدن(رپورٹ:غلام حیدر آکاش) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے جاری کردہ میٹرک کے سالانہ نتائج کے مطابق پارس پبلک ہائیر سیکنڈری اسکول کنڈیارو کے طلبہ وطالبات ضلع نوشہروفیروز کے سرکاری ونجی سکولوں میںنمایاں پوزیشن لے گیا، شہریوں، والدین کی جانب سے اسکول انتظامیہ کی تعلیمی کارکردگی کو سراہا گیا۔ ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے سال 2016ءکے میٹرک کے امتحانات کے جاری کردہ نتائج کے مطابق پارس پبلک ہائیر سیکنڈری اسکول کنڈیارو کے طلبہ وطالبات نے نوشہروفیروز ضلع کے سرکاری ونجی اسکولوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی ہے، ٹوٹل 121طلبہ وطالبات میں سے 91طلبہ نے اے ون،29 اے جبکہ ایک طالب علم نے بی گریڈ حاصل کیا،جاری کردہ رزلٹ کے مطابق یوں ٹاپ ٹین طلبہ میں ارم سولنگی نے742مارکس حاصل کرکے منفرد پوزیشن حاصل کرلی ہے، شہر کے سیاسی وسماجی تنظیموں کے رہنماؤں کی جانب سے پارس پبلک ہائیرسیکنڈری اسکول کنڈیارو کے پرنسپل سید مظہر علی شاہ راشدی، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر مرسل الدین، ارشد علی سمیت تمام اسٹاف کی تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کنڈیارو شہر کے تمام نجی اسکولوں میں بہترین تعلیمی معیار ہونے کی وجہ سے اسکول کے طلبہ بھی تعلیمی میدان میں ہمیشہ سبقت حاصل کرتے ہیں۔
تازہ ترین