لاہور(خبرنگار)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری سکولوں میں سمارٹ لیب بنانے کیلئے 2 لاکھ کروم بک خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کروم بک سےطلبہ کو ڈیجیٹل لرننگ ٹولز سکھائے جائیں گے۔آوٹ آف سکولز چلڈرن کے فری ڈیجیٹل آئی ڈیز بنائے جائیں گے۔ آؤٹ آف سکولز بچوں کو آئی ڈیز کےذریعے کروم بک تک رسائی بھی دی جائے گی۔ 5لاکھ اساتذہ کو کروم بک کے ذریعے مفت گوگل سر ٹیفکیٹس فراہم کی جائیں گی۔اساتذہ گوگل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد دوسرے اساتذہ کو تربیت فراہم کریں گے۔