• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردوں اورانکے پلانرز کوبحیرہ ارب میں پھینک دینگے،آئی جی

لاہور(کرائم رپورٹر سے)پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں پروبیشنر افسر وں کے دوسرے بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی کے حامل افسران و دیگر ملازمین میں شیلڈزو اعزازی شمشیرا ور کیش انعامات تقسیم کئے۔ آئی جی نے کہا کہ افواج پاکستان، رینجرز، لیویز اور پولیس سمیت ہم سب وردی والے پاکستان کی حفاظت کے لئے ایک ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی اور قوم کے دشمنوں، دہشت گردوں اور انکے پلانرز کو اٹھا کے بحیرہ عرب میں پھینک دیں گے۔ انہوں نے نے بتایا کہ 1 ہزار سے زائد اے ایس آئی، 400 سے زائد سب انسپکٹرز اور 80 سے زائد انسپکٹر ز پی پی ایس سی کے ذریعے بھرتی کر رہے ہیں۔آئی جی پنجاب نے ترقیوں سے محروم انسپکٹرز کے لئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے انہیں ویڈیو لنک کے ذریعے شنوائی کے لیے طلب کر لیا ، اُن کی جانب سے صوبہ بھر کے 62 انسپکٹرز کو شنوائی کے لیے طلب کیا گیا ہے۔