کراچی (اسٹاف رپورٹر) دہلی میں بھارتی سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے شائقین امڈ آئے، بھگدڑ کی وجہ سےکئی تماشائی زخمی بھی ہوگئے۔کوہلی نے میچ کے دوران کڑی چاول اور اسپیشل چلی پنیر کھانے کی درخواست کی۔ کوہلی 13 سال بعد فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ رانجی ٹرافی کا میچ کھیلنے دہلی کےارون جیٹلی اسٹیڈیم پہنچے تو اس سے قبل ہی سینکڑوں پرستار وہاں موجود تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹیڈیم میںداخلے کی کوشش میںایک سیکیورٹی گارڈ اور دو شائقین زخمی ہوگئے ۔ میچ کے پہلے روز دہلی کے خلاف ریلویز نے ایک وکٹ پر 241 رنز بنائے تھے۔