کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ سے الگ ہونے کے بعد سرفراز احمد اب ریٹائرڈ کھلاڑیوں کے ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن کیلئے معاہدہ کرلیا ہے ۔ پاکستان چیمپئنز نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرکے اس متعلق آگاہ کیا۔ انہیں کپتان، لیڈر اور لیجنڈ پکارا گیا ہے۔