کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) صدر عارف سعید کی سربراہی میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات کے بعد نئی ایگزیکٹیو کمیٹی کا پہلا اجلاس12 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔ کمیٹی کے ارکان قومی گیمز کے شیڈول کو بھی حتمی شکل دیں گے، جس کے مقام اور تاریخ کے علاوہ گیمز میں ایونٹس کی فہرست میزبان سندھ اولمپکس پیش کریگی، اجلاس میں ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریوں اور حکومتی تعاون کے بارے بھی شرکاء کو بریفنگ دی جائے گی ، اجلاس ایجنڈے کے مطابق حکومت کی جانب سے قومی فیڈریشنوں کے انتخابات سے متعلق نئی پالیسی پر بھی شرکاء کی رائے لی جائے گی، پی او اے پہلے ہی فیڈریشنوں کے انتخابات کے لئے اسپورٹس بورڈ کے الیکشن کمیشن کو مسترد کرچکی ہے۔