کراچی (جنگ نیوز) ٹینس لیجنڈ نوواک جوکووچ نے انجری کے سبب سربیا کے لیے ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے سے معذرت کرلی ہے۔ سربیا کو ڈنمارک کے خلاف کوالیفائنگ ٹائی میں 31 جنوری سے دو فروری تک مقابلہ کرنا ہے۔ خیال رہے کہ جوکووچ آسٹریلین اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے تھے۔