ملتان (سٹاف رپورٹر)تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ سے سات سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش ملنے کے واقعے پر پولیس کی جانب سے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو واقعے کی تحقیقات کررہی ہیں تین مشکوک افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے تاہم تاحال پولیس کو اس سنسی خیز وارادت کا کوئی سراغ نہ ملا ہے دوسری جانب پوسٹ مارٹم کے بعد بچی کو نماز جنازہ ادا کرکے تدفین کردی گئی ہے واضح رہے کہ بدھ کے روز تھانہ ممتاز کے علاقہ چاہ جٹو والہ میں ایک کوڑے کے ڈھیر سے سات سالہ شہرون فاطمہ کی ڈیڈ باڈی ملی جس کی گردن کو تیز دھار آلہ سے کاٹا گیا تھا اور پیٹ پر بھی تیز دھار آلہ سے کاٹے جانے کے نشانات تھے اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو تحویل میں لیا اور پست مارٹم کے لیے منتقل کیا گیا جسکی پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کردی گئی ہے پولیس نے واقعے کا مقدمہ بچی کی والدہ ثمینہ بی بی کی مدعیت نامعلوم افراد کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت درج کرلیا ۔