ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے لین دین کے معاملات رقم کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔بی زیڈ پولیس کو عبدالرشید نے بتایا کہ ملزم سلیم نے مکان دلوانے کی غرض سے 20لاکھ روپے وصول کرکے پیسوں کی بابت چیک دیا جو مقرر وقت پر جعلی و بوگس پایا گیا جبکہ سٹی جلالپور پولیس کو سلمان ممتاز نے بتایا کہ ملزم عبدالسلام 9لاکھ40ہزار بطور امانت لیکر واپس دینے سے انکاری ہوگیا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نےشہری سے جھپٹا مارکر موبائل چھین کر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔مخدوم رشید پولیس نے ملزم علی حسن سے 250لیٹر شراب،صدر پولیس نے ملزم مبشر سے 580گرام چرس ،قادرپورراں پولیس نے ملزم آکاش سے 20لیٹر شراب جبکہ پاک گیٹ پولیس نے ملزم رضوان سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے الزام میں آٹھ نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔