ملتان ( سٹاف رپورٹر) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپر سوسائٹی ( اے پی آراین ایس ) پنجاب کی چیف کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر حمیدہ خانم نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے، جو صحافیوں سے مشاورت کے بجائے طاقت کے زور پر زبردستی لایا گیاہے ، ہم اسے مسترد کرتے ہیں اور میڈیا کی آزادی کے حق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے،میڈیا جو پہلے ہی مختلف قسم کی جکڑ بندیوں کا شکار ہے ، مزید شکنجہ میں آجائے گا ،انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو قانون کے دائرہ میں لاکر فیک نیوز اور بلیک میلنگ کاخاتمہ کرنا ضروری ہے ، لیکن اس کی آڑ میں پورے میڈیا کی آواز ہی دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔