• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیٹر انتظامیہ خود فنکاروں کو فحاشی پھیلانے سے روکے: ضلعی انتظامیہ لاہور

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے تمام تھیٹر مالکان کے ساتھ اجلاس کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تھیٹر انتظامیہ خود فنکاروں کو فحاشی پھیلانے سے روکے، فنکاروں کو فحاشی پھیلانے سے نہ روکنے پر تھیٹر کے خلاف کارروائی ہو گی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آن لائن مانیٹرنگ پہلی بار کی جا رہی ہے جو مثبت ثابت ہو گی۔

ڈی سی لاہور نے کہا ہے کہ ڈارمہ ایکٹ اور ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید