• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف علی خان پر حملہ کیس، اہم پیشرفت سامنے آ گئی

— تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
— تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان پر حملے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت کے حوالے سے یہ پیش رفت ہوئی ہے۔

حملہ آوار کی شناخت سے متعلق رپورٹ کے مطابق ملزم شریف الاسلام وہی شخص ہے جو اداکار کی عمارت سے حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آ رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کی رہائش گاہ سے حاصل ہونے والی فوٹیج میں موجود شخص کا چہرہ گرفتار شخص سے میل کھاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سیف علی خان پر 16 جنوری کو ہونے والے چاقو حملے کے حوالے سے ممبئی پولیس نے ملزم کے بارے میں شکوک شبہات پر مبنی افواہوں اور اطلاعات کی وضاحت کی تھی۔

پولیس نے کہا تھا کہ سیف پر حملہ کیس میں فنگر پرنٹ مس میچ ہے اور ان کے گھر سے ملنے والے 19 فنگر پرنٹس ملزم شریف الاسلام کے فنگر پرنٹس سے میچ نہیں کرتے۔

ممبئی پولیس نے اب ان افواہوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس بالکل درست آدمی موجود ہے اور یہ گرفتار شخص ہی اصل ملزم ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید