وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے بنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق سائبر کرائم سرکل پشاور نے کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کو ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی سے گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر سیاسی شخصیات کے خلاف اے آئی سے بنائی گئی پوسٹس شیئر کیں، ملزم کا تعلق تخت بائی سے ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔