سابق نائب صدر لاہور ہائی کورٹ بار ربیعہ باجوہ نے کہا ہے کہ وکلاء میں ایک واضح تقسیم نظر آ رہی ہے، ایک دھڑا اسٹیبلشمنٹ تو دوسرا آئین کے ساتھ کھڑا ہے۔
کنونشن سے خطاب کے دوران ربیعہ باجوہ نے کہا کہ آپ آئین و قانون کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ مبارک باد کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے بہادر ججوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ربیعہ باجوہ کا مزید کہنا ہے کہ سیکریٹری سپریم کورٹ بار سلمان منصور کے خلاف کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ صدر لاہور بار مبشر رحمٰن کی ریلی جمہوری جدوجہد کا آغاز ہے۔