• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا ایف آئی اے میں تبدیلی کا عندیہ

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بہت جلد ایف آئی اے میں تبدیلی نظر آئے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو پاسپورٹ کے اجرا کے لیے سہولت پہنچا رہے ہیں، نادرا اور پاسپورٹ حکام مل کر شہریوں کو سہولت فراہم کریں گے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، غیر قانونی اور جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں حقائق نہیں ہوتے، کوئی پاکستانی جائز طریقے سے بیرون ملک جاتا ہے تو خوشی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امیگریشن کاؤنٹر پر ہمیں تھوڑی سختی کرنی پڑ رہی ہے،  سختی سے لوگوں کو تھوڑی پریشانی ہو گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ کچھ لوگ ویزے لگا کر دوسرے ملک سے یورپ چلے جاتے ہیں، نادرا کے مزید مثالی اور ماڈل سینٹر بنائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید