• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان کی زندگی کے اہم راز سامنے آگئے

بالی ووڈ کے بھائی جان اور سپر اسٹار اداکار سلمان خان نے اپنی زندگی کے کئی اہم راز بتادیے۔

سلمان خان نے چند گھنٹے قبل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس کے کیپشن میں بتایا کہ وہ اپنی پہلی پوڈ کاسٹ میں جلد سامنے آئیں گے۔

بالی ووڈ اداکار نے کیپشن میں بتایا کہ میں نے ایک سال پہلے لڑکوں سے بات کی تھی، مجھے یقین نہیں ہے کہ انہیں یہ تمام مشورے اور باتیں یاد بھی ہوں گی۔

بھائی جان نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی، جس میں فیملی کے ساتھ گزارے لمحات، بھتیجوں اور خاندان کی اگلی نسل کے ساتھ تعلق اور گفتگو کے حصے پیش کیے گئے ہیں۔

اس ویڈیو میں سلمان خان کے پرانے انٹرویو کا کچھ حصہ بھی شامل ہے، جس میں صحافی کے سوال کے جواب میں اداکار کہتے ہیں جی بالکل، ہم بنیادی طور پر اپنا امیج ہی بیچتے ہیں، میں بھی آپ سب کی طرح عام انسان ہی ہوں۔

سلمان خان جلد ہی اپنے بھتیجے ارہان خان کے یوٹیوب چینل ’دم بریانی‘ پر اپنی زندگی کی پہلی پوڈ کاسٹ کرنے جارہے ہیں۔

ویڈیو میں سپر اسٹار کے ارہان خان کے کھیلنے اور بات چیت کرنے کے لمحات بھی دکھائے گئے ہیں، جس میں وہ کہتے ہیں تمہیں ہمیشہ اپنے دوستوں اور خاندان کےلیے موجود رہنا چاہیے، اُن کےلیے آپ کو محنت کرتے چلے جانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں تمہیں تجویز دوں کہ میری خود کلامی کیسی ہے تو تم مجھ سے نفرت کرنے لگ جاؤں گے، دراصل میں خود سے بہت ہی زیادہ سختی سے بات کرتا ہوں۔

سلمان خان نے یہ بھی بتایا کہ بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے جسم راضی ہوتا ہے اور دماغ بس کہہ دیتا ہے، کبھی دماغ راضی ہوتا ہے اور جسم تھک ہار جاتا ہے اور جب دونوں ہی جواب دے جاتے ہیں، میں تب بھی خود سے کہتا ہوں ایک راؤنڈ اور کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آپ کسی کو ایک یا دو بار معاف کرسکتے ہو، تیسری بار میں معاملہ ختم کرنا پڑتا ہے۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید