• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی 1 گلی کا نام تاجکستان اسٹریٹ رکھ رہے ہیں: گورنر سندھ

 
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری— فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری— فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ دشمن ملک منفی  پروپیگنڈا کرتے ہیں۔

 پاکستان ٹریول مارٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایکسپو سینٹر آنا اچھا لگتا ہے، یہی وہ جگہ جہاں سے معیشت اور ثقافت اجاگر ہوتی ہے۔

  کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول بن چکا ہے، یہ ماحول وزیرِ اعظم کے اڑان پاکستان کا اظہار ہے، یہ ماحول جنرل عاصم منیر اور ایس آئی ایف سی کی کوششوں کا مظہر ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ تاجکستان کے سفیر میرے ساتھ موجود ہیں، کراچی میں ایک گلی کا نام تاجکستان اسٹریٹ رکھا جا رہا ہے جبکہ تاجکستان کی ایک گلی کا نام کراچی سٹی ہو گا۔

کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ ایس آئی ایف سی کے بارے میں بات کرنے پر تنقید ہوتی ہے، یہی ایس آئی ایف سی ملک کی تقدیر بدلنے جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید