ترجمان واپڈا نے ملک بھر میں دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال کی تفصیلات جاری کر دیں۔
ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 100 کیوسک جبکہ اخراج 42 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار 900 کیوسک، اخراج 9 ہزار کیوسک ہے، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 36 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 51 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا ہے۔
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کےمقام پر پانی کی آمد 3 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 800 کیوسک ہے۔
دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 15 ہزار 600 کیوسک ہے۔
ملک میں آج منگلا، چشمہ ریزروائرز میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 30 لاکھ 78 ہزار ایکڑ فٹ، تربیلا میں 18 لاکھ 8 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا میں 12 لاکھ 50 ہزار ایکڑ فٹ اور چشمہ میں 18 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔