کراچی ایئرپورٹ سے کسٹم حکام نے 37 کروڑ مالیت کی ممنوعہ ادویات ضبط کرلیں۔
کسٹمز ترجمان کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر کسٹم نے 3 بڑی کارروائیاں کی ہیں۔
ترجمان کے مطابق فرانس اور جرمنی سے آئے پارسلز کو شک کی بنیاد پر روکا گیا تو ان سے 37 کروڑ مالیت کی ممنوعہ ادویات ملی، جنہیں ضبط کرلیا گیا ہے۔
کسٹمز ترجمان کے مطابق ڈرگز ڈٹیکشن کٹ کے ذریعےگولیوں کا تجزیہ کیا، مثبت رزلٹ دیا، کسٹم حکام نے ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔