• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ چین انتہائی مثبت، تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین کا دورہ انتہائی مثبت رہا، ہمارے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

بیجنگ میں وطن واپسی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ یہاں پاکستان، چین اور افغانستان کا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا۔


انہوں نے کہا کہ افغان عبوری وزیرخارجہ سے بھی مذاکرات ہوئے، اگلا سہ فریقی اجلاس افغانستان میں ہوگا۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید