وزیراعظم شہباز شریف نے کم لاگت رہائشی منصوبوں کےلیے ٹاسک فورس کی سفارشات بجٹ تجاویز کا حصہ بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کم لاگت رہائشی منصوبوں کےلیے ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کم لاگت ہاؤسنگ منصوبوں سے گھروں کے حصول میں آسانی پیدا کرنا اولین ترجیح ہے، کم لاگت رہائشی منصوبے عام آدمی کی دسترس میں آئیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کم لاگت رہائشی منصوبوں سے معیشت ترقی کرے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ٹاسک فورس کم لاگت رہائشی منصوبوں کی فنانسنگ کی سفارشات جلد پیش کرے۔