• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنادی گئی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی نے لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنادی۔

عدالت نے مجرم کو 2 مرتبہ سزائے موت اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، شواہد غائب کرنے پر مجرم کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

عدالت کا کہنا ہے کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 6 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

مجرم کے خلاف 25 اگست 2023 کو تھانہ روات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید