• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار میں اسکول بس پر حملہ بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کی بدترین مثال ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خضدار میں اسکول بس پر حملہ بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کی بدترین مثال ہے، بھارت اپنے ریاستی ایجنٹوں کے ذریعے بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچے، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ان کے ساتھ تھے، وزیراعظم کو دورے میں خضدار حملے اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اور وزراء نے کوئٹہ میں زخمی بچوں کی عیادت کی۔فوٹو: پی آئی ڈی
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اور وزراء نے کوئٹہ میں زخمی بچوں کی عیادت کی۔فوٹو: پی آئی ڈی

شہباز شریف نے کہا کہ قوم فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پوری قوت سے کھڑی ہے، قوم دہشت گردی کے خاتمے، ملکی خود مختاری و سلامتی کے تحفظ کےلیے متحد ہے، وقت آ گیا ہے قوم وہی پختہ عزم دکھائے جو بھارتی جارحیت کے خلاف دکھایا گیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق خضدار حملے میں 3 بچے اور 2 جوان شہید، 53 زخمی ہوئے، دہشت گردی کے واقعے میں 39 زخمی بچوں میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے، بھارت کے دہشتگرد گروہ بلوچ و پشتون عوام کے نام کو داغدار کر رہے ہیں، عالمی برادری بھارت کی دہشتگردی کو بے نقاب کرے، پاکستان دشمنوں کو منطقی انجام تک پہنچائے گا۔

شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عزم کیا کہ بیرونی سرپرستی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی اور فیصلہ کن انجام تک پہنچایا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اور وزراء نے کوئٹہ میں زخمی بچوں کی عیادت کی۔

قومی خبریں سے مزید