کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) محکمہ امور نوجوان امور کے تحت ہونے والی یوتھ کانفرنس سےبیرسٹرمرتضی وہاب، شہزاد رائے، قیصر بنگالی اور دیگرنےخطاب کیا،میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئی بھی شخص جو اچھے فیصلے کررہا ہو وہ لیڈر ہوسکتا ہے، ہماری پارٹی کے لیڈر بلاول بھٹو جوان ہیں وہ فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےمعروف گلوکار و زندگی ٹرسٹ کے بانی شہزاد رائے نے کہا کہ خواہش ہے کہ یہ یوتھ کمپلیکس ایک کمیونٹی سینٹر بن جائے۔