• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل ڈی اے کا 10 کنال اراضی کے کمرشل پلاٹ بناکرفروخت کرنیکا فیصلہ

لاہور (نسیم قریشی سے)ایل ڈی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیوں کی طرح ٹائون شپ مارکیٹ میں واقع مدینہ مارکیٹ کی کروڑوں روپے کی 10کنال سے زائد اراضی کے کمرشل پلاٹ بنا کر اس مقام پر نیلام کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے متعلقہ شعبے کو احکامات جاری کر دیئے ، ایل ڈی اے نے واگزار کروائی جانے والی اربوں روپے کی اراضی اور مختلف سکیموں میں موجود پلاٹوں کو نیلام عام اور قرعہ اندازی کے ذریعے فروخت شروع کر دی۔ جوہر ٹائون، جوبلی ٹائون اور گجر پورہ کی کامیاب قرعہ اندازی کے بعد پھر سے قرعہ اندازی کے ساتھ درجنوں پلاٹ فروخت کرنے کے علاوہ ٹائون شپ مارکیٹ سے ملحقہ مدینہ مارکیٹ کی 10کنال سے زائد اراضی پر 2مرلہ کے کمرشل پلاٹس بنا کر نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایاکہ مدینہ مارکیٹ میں زیادہ کمرشل پلاٹوں کے خریدار اس مارکیٹ میں ہے اور دوسرا کاروباری ویلیو کا اس مقام پر ہی خریداروں کو پتہ چلے گا اس طرح امید ہے نیلامی سے اچھا ریونیو اکٹھا ہو سکے گا۔
لاہور سے مزید