• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر تعلیم کا ڈسکہ امتحانی سنٹر پر چھاپہ 1سپرنٹنڈنٹ معطل، دوسرے کووارننگ

لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نےمیٹرک کے امتحانی سنٹرڈسکہ کا اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق عملے کی حاضری اور شناخت بھی چیک کی۔ چیکنگ کے دوران سپرنٹنڈنٹ سے امیدوار کی مدد بارے مشتبہ موبائل چیٹ وزیر تعلیم کے ریڈار میں آ گئی۔ امتحانی سنٹر گورنمنٹ گریجویٹ کالج ڈسکہ کے سپرنٹنڈنٹ کو فوری معطل کر دیا۔ ایک اور امتحانی سنٹر میں پرچہ تاخیر سے شروع کرنے پر سپرنٹنڈنٹ کو وارننگ دی ۔
لاہور سے مزید