• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی کہیں نہیں جا رہا، خالد مقبول سربراہ ہیں اور رہیں گے: کامران ٹیسوری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کوئی کہیں نہیں جا رہا، خالد مقبول ایم کیو ایم کے سربراہ ہیں اور رہیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات سے متعلق جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ اختلاف رائے کی صورت میں ایک فرد اٹھ کر دوسرے کمرے میں چلا جائے لیکن کوئی کہیں نہیں جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ تین روز پہلے ایک پریس کانفرنس میں دیکھا کہ سب ہی بھائی ایک ساتھ بیٹھے تھے، چند منٹ پہلے میں بھی وہاں سے روانہ ہوا تھا۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ بحیثیت گورنر صرف ایم کیو ایم نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں اور مسالک کو ایک کرنے میں جہاں جہاں ضرورت ہو گی کردار ادا کروں گا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایم کیو ایم ابھی اپنے ابتدائی مراحل سے گزر رہی ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید