• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا پانچواں اسرائیلی F-35 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایرانی شہر ورامن کے گورنر کا کہنا ہے کہ ایران نے ایک اور اسرائیلی F-35 لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق ورامن کے گورنر حسین عباسی نے بتایا کہ فوج کے فضائی دفاعی نظام نے انتہائی جدید لڑاکا طیارے کو مار گرایا ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے تہران کے جنوب مشرق سے تقریباً 35 کلو میٹر دور شہر ورامن کے قریب اسرائیلی لڑاکا طیارہ مار گرایا۔ 

واضح رہے کہ جمعے سے شروع ہونے والی ایران اسرائیل گشیدگی کے دوران یہ اسرائیل کا پانچواں لڑاکا طیارہ ہے جسے ایرانی مسلح افواج نے مار گرایا ہے۔

اس سے قبل ایران نے 2 اسرائیلی ایف 35 لڑاکا پائلٹس کو بھی حراست میں لینے کا دعویٰ کیا تھا، جن میں سے ایک خاتون پائلٹ ہے۔ تاہم اسرائیلی فوج نے ایران کے ان دعوؤں کی تردید کی تھی۔

بعدازاں ایرانی میڈیا کے مطابق حراست میں لیے گئے اسرائیلی پائلٹس کی تصاویر جلد جاری کی جائیں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید