جہلم میں 20 سال کی لڑکی کو 2 بھائیوں نے ویڈیو بنانے پر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق تھانا چوٹالہ کی حدود ڈھوک کوریاں میں لڑکی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی، لڑکی کی موت کو اہلخانہ نے خودکشی کہا تھا۔
پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے 2 بھائیوں اور چچا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشان بھی موجود ہیں۔