بہاول نگر میں خواجہ سرا کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان خواجہ سرا کو ساتھ لے کر جانا چاہتے تھے تاہم ملزمان نے انکار پر فائرنگ کردی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ نواز شریف نے کہا ہے تلخی نہیں ہونی چاہیے ، لیکن نواز شریف کے اپنے الفاظ سیاسی تلخی اور غیر ضروری تقسیم کا باعث بن رہے ہیں۔
جسٹس بابر ستار کو دیے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ اسٹیٹ آفس نے 3 جولائی کو اسلام آباد میں سرکاری گھر کینسل کیا، آپ کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے پشاور ہائیکورٹ تبادلہ ہو چکا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بلیک میلنگ کے مینڈیٹ کی پیدوار اب ہمیں طعنے دیں گے، آپ لوگوں نے با جماعت رائیونڈ کو مذاق بنا لیا ہے، آپ لوگ ایسے زبان درازی کریں گے تو جواب ملے گا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فوڈ پوائزننگ سے 3 افراد کی طبعیت خراب ہوئی تھی۔ تمام متاثرہ افراد ایک ہی محلے کے رہائشی ہیں۔
پولیس کے مطابق مقدمہ ریتی تھانے میں 5 نامزد سمیت 8 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کیرتھر پہاڑی سلسلے پر طاقتور بادل تشکیل ہوئے ہیں۔ مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر بادل کراچی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق شیریں جناح کالونی میں عبدالمقدر اور پیر زمان کے بیٹوں کے درمیان موٹر سائیکلیں ٹکرانے کے باعث جھگڑا ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جتنی گرمی میں آج میرپور میں لوگ جلسے میں آئے ہیں پورے کشمیر میں شیر کامیاب ہوگا، میرپور والوں کا جذبہ بتا رہا ہے کہ آزاد کشمیر میں شیر آچکا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں میرے بعد آنے والوں نے کشمیر کیلئے کیا کیا؟
ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن کراچی کے مطابق کالجز میں تمباکو اور منشیات کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا این سی سی آئی اے کے افسران کو فرائض کی انجام دہی سے نہ روکا جائے، این سی سی آئی اے ملازمین کے خلاف کسی بھی تادیبی کاروائی سے روکنے کا حکم امتناع برقرار ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں وطن کے 15 بہادر سپوت شہید ہوگئے، جن میں 12 فوجی جوان، 2 پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کا ایک سرکاری اہلکار شامل ہے: آئی ایس پی آر
ترجمان ایدھی کا کہنا ہے کہ اہلخانہ نے ملزم کی میت وصول کرنے سے انکار کردیا، میت کو مواچھ گوٹھ قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔
اسکائی47 ڈیٹا سینٹر ٹیکنالوجی کے میدان میں خود انحصاری کی جانب اہم پیشرفت ہے۔
اسحاق ڈار نے خطے میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام فریق تحمل، کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبوں کی مجموعی ضرورت پاسکو کے دستیاب ذخائر سے زیادہ ہے۔