• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتدار میں آکر 26ویں آئینی ترمیم ختم کردیں گے، اسد قیصر


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عملاً عدالتی نظام کو محکوم بنادیا گیا ہے۔

صوابی میں اجتماع سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئے گی تو 26ویں ترمیم کو ختم کریں گے، ظالموں کے شکنجے سے عدالتوں کو آزاد کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عملاً عدالتی نظام کو ختم اور محکوم بنادیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ کے ذریعے آزادی اظہار پر پابندی لگائی گئی ہے، 8 فروری کو ایکٹ کے خلاف آواز اُٹھائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مطالبہ کرتے ہیں کہ متنازع پیکا ایکٹ کو واپس لیا جائے، اس معاملے میں ہم صحافی برادری کے ساتھ ہیں۔

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ 8 فروری کا جلسہ پاکستان کی سیاست کا رُخ بدلے گا، چوری کیے گئے مینڈیٹ کو ہم واپس لیں گے۔ 17 سیٹوں والے شہباز شریف کو وزیراعظم بنا کر ملک کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید