• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے: نواز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف—فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف—فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ارکانِ اسمبلی سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے ارکان مریم نواز کی طاقت اور عزت ہیں۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی 12 سے 14روپے میں مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری کارکردگی پر سب سے بڑا چیک عوام اور نواز شریف ہیں۔

مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

قومی خبریں سے مزید