• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: 216 کلوگرام وزنی شخص نے سخت محنت سے 125 کلو وزن کم کرلیا

قدرت اللہ سخت محنت کے بعد ایک صحت مند زندگی کی طرف واپس آ گئے۔
قدرت اللہ سخت محنت کے بعد ایک صحت مند زندگی کی طرف واپس آ گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے قدرت اللہ نے اپنی انتھک محنت سے صرف 10 ماہ میں 125 کلو گرام وزن کم کر کے ایک نئی اور صحت مند زندگی حاصل کر لی۔

قدرت اللہ، جن کا وزن 216 کلوگرام تھا، موٹاپے کے باعث روزمرہ کام کرنے سے قاصر تھے اور ان کی صحت بھی متاثر ہو رہی تھی۔ 

وزن میں کمی کے بعد ایکسر سائز کرتے ہوئے(ویڈیو گریب)۔
وزن میں کمی کے بعد ایکسر سائز کرتے ہوئے(ویڈیو گریب)۔

لیکن ڈاکٹروں کے مشورے اور اپنے بڑے بھائی سے متاثر ہو کر انہوں نے خوراک میں تبدیلی اور روزانہ 5 گھنٹے ورزش کے ذریعے حیرت انگیز طور پر اپنا وزن 125 کلوگرام کم کرکے91 کلوگرام کر لیا۔

انھوں نے چاول، سافٹ ڈرنکس اور تلی ہوئی اشیا چھوڑ کر سلاد، ابلا ہوا گوشت اور جو کی روٹی کھانا شروع کی اور سخت محنت کے بعد ایک صحت مند زندگی کی طرف واپس آ گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
صحت سے مزید