پاکستان اور سعودی عرب کے فنڈز برائے ترقی کے درمیان 1.61 ارب ڈالر کے معاہدے ہوگئے۔
اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے۔
تقریب میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، دیگر وفاقی وزراء اور سعودی سفیر بھی شریک تھے۔
معاہدے کے مطابق سعودی فنڈ برائے ترقی تیل کی درآمد پر ایک سال کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی مؤخر ادائیگی کی سہولت دے گا جبکہ مانسہرہ میں واٹر سپلائی اسکیم کےلیے 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رعایتی نرخوں پر قرضے کی فراہمی ہوگی۔