• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے اونٹاریو میں امریکی شراب پر پابندی

منگل سے تمام دُکانوں سے امریکی شراب کی بوتلیں اُٹھا لی جائیں گی: ڈگ فورڈ
منگل سے تمام دُکانوں سے امریکی شراب کی بوتلیں اُٹھا لی جائیں گی: ڈگ فورڈ

کینیڈا کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے اونٹاریو میں امریکی شراب پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ نے یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈین اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے جواب میں اُٹھایا ہے۔

 منگل سے تمام دُکانوں سے امریکی شراب کی بوتلیں اُٹھا لی جائیں گی۔ اونٹاریو میں امریکی شراب کی 36 سو مصنوعات دستیاب ہیں اور سالانہ ایک ارب ڈالر کی فروخت ہوتی ہے۔

ڈگ فورڈ نے مزید کہا انھوں نے دیگر امریکی پراڈکٹس کی بھی فروخت روکنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے چند گھنٹے قبل کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا تھا۔ 

ادھر ایک اور کینیڈین صوبے نوا اسکوشا کے وزیراعظم نے بھی اونٹاریو کی پیروی کا اعادہ کیا، جبکہ برٹش کولمبیا کے وزیراعظم ڈیوڈ ایبی نے امریکی مصنوعات کی فروخت کو روکنے کا حکم دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید