امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے نئی عالمی تجارتی جنگ چھیڑنے پر کینیڈا اور میکسیکو نے ہاتھ ملا لیا۔
ٹرمپ کے کینیڈین برآمدات پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کے فیصلے خلاف کینیڈا نے بھی امریکی درآمدات پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے میکسیکو کی درآمدات پر بھی 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے میکسیو کے صدر کلاڈیاشین بام کو فون کیا، جس دوران دونوں نے مشترکہ مفاد کےلیے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
دوسری طرف چین نے ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے 10 فیصد لیوی لگانے پر عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) میں شکایت کرنے کا اعلان کردیا۔