• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم خان سواتی کو اٹک جیل سے رہا کردیا گیا، ذرائع

اعظم سواتی - فوٹو: فائل
اعظم سواتی - فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کو اٹک جیل سے رہا کردیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی۔ اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی، ٹیکسلا میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی نے اعظم خان سواتی کی سنگجانی جلسہ کیس میں ضمانت منظور کی تھی۔

یاد رہے کہ تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں اعظم خان سواتی اٹک جیل میں قید تھے۔ 

اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانتیں منظور کی تھیں۔

پراسیکیوٹر راجہ نوید کی جانب سے اعظم سواتی کی ضمانت کی مخالفت جبکہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اعظم سواتی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید