اسٹاک ہوم (اے ایف پی)ا سٹاک ہوم کی ایک عدالت نے گزشتہ روز ایک شخص کو 2023میں قرآن پاک کی بے حرمتی کےذریعے نسلی منافرت پر اکسانے کا مجرم قرار دیا، جس نے مسلم ممالک میں غم و غصے کو جنم دیا، یہ فیصلہ اس کے ساتھی ملعون سلوان مومیکا کے قتل کے چند روز بعد آیا۔عدالت نے 50 سالہ ملعون سلوان نجم کو قومی یا نسلی گروہ کے خلاف ایجی ٹیشن کے چار الزامات کا مجرم قرار دیتے ہوئےاسے ایک معطل سزا سنائی ، جس کا سویڈن میں مطلب ہے کہ اگر وہ دو سال کے پروبیشن کی مدت کے دوران کوئی اور جرم کرتا ہے، تو عدالت اس کی سزا کا دوبارہ جائزہ لے گی۔