• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہلی آج آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

آلودہ ترین شہروں بھارتی دارالحکومت دہلی آج پہلےنمبر پر ہے---فائل فوتو
آلودہ ترین شہروں بھارتی دارالحکومت دہلی آج پہلےنمبر پر ہے---فائل فوتو

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی دارالحکومت دہلی پہلےنمبر پر ہے۔

بین الاقوامی ماحولیاتی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ساڑھے 9 بجے دہلی 256 پرٹیکیولیٹ میٹر فضائی آلودگی کے ساتھ پہلے نمبر پر تھا۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق پشاور 255 پرٹیکیولیٹ میٹر کے ساتھ پاکستان کا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور  نمبر 5 پر ہے جہاں فضائی آلودگی 176 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی مختلف ریکارڈ کی گئی جس کے مطابق جی سی یو کلب میں 424 پرٹیکیولیٹ میٹر، گلبرگ میں326 پرٹیکیولیٹ میٹر، شملہ پہاڑی میں 238 پرٹیکیولیٹ میٹر اور عسکری 10 میں 232 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔

پاکستان کے دیگر شہروں ملتان اور ہری پور میں فضائی آلودگی 205 پرٹیکیولیٹ میٹر جبکہ راولپنڈی میں 203 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید