• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال عباس کی نئی گرل فرینڈ کون ہیں؟


مداحوں کی پسندیدہ آن اسکرین جوڑی اداکار بلال عباس اور اداکارہ درفشاں سلیم کی ڈیٹنگ کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔

ایسا اس وقت ہوا جب حال ہی میں اداکارہ مائرہ خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گیم کھیلتے ہوئے اس حوالے سے انکشاف کیا۔

اداکارہ مائرہ خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے دلچسپ گفتگو کے ساتھ ساتھ گیمز بھی کھیلے۔

پروگرام میں ایک گیم کھیلتے ہوئے جب اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ اداکار بلال عباس کا ممکنہ پاس ورڈ کیا ہو سکتا ہے؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کا نام رکھیں گے۔

جس پر میزبان نے سوال کیا کہ ان کی گرل فرینڈ کا نام کیا ہے؟

میزبان کے سوال پر انہوں نے نام بتانے سے گریز کیا تاہم میزبان نے اداکارہ درفشاں سلیم کا نام لے لیا، جس کے بعد سے بلال عباس اور درفشاں سلیم کی ڈیٹنگ کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔

اداکار بلال عباس اور اداکارہ درفشاں سلیم کی جوڑی کو شائقین نے 2024ء میں نشر ہونے والی اپنی سپر ہٹ ڈرامہ سیریل عشق مرشد میں بے حد پسند کیا تھا۔

مبینہ طور پر بلال عباس اپنے نئے پروجیکٹ میں اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ دکھائی دیں گے۔

سوشل میڈیا کی خبروں کے مطابق درفشاں سلیم جلد ہی فیروز خان کے ساتھ ’جیو ٹی وی‘ کے آنے والے ڈرامے سانول یار پیا میں نظر آئیں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید