• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کو گرانٹس اور قرضے منجمد نہ کرنے کا عارضی پابند کردیا

امریکن پاکستانی وفاقی جج لارین علی خان نے ٹرمپ انتظامیہ کو تمام گرانٹس اور قرضے منجمد نہ کرنے کا عارضی پابند کردیا۔

پابندی کے احکامات امریکن پاکستانی وفاقی ڈسٹرکٹ کورٹ جج لارین علی خان نے جاری کیے ہیں۔ 

امریکن پاکستانی جج لارین علی خان نے 30 صفحات پر مشتمل رائے جاری کرکے سارے ابہام دور کردیے۔

جج لارین علی خان نے لکھا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا اقدام کانگریس کی تخصیص میں مداخلت ہے، ٹرمپ انتظامیہ کا اقدام ممکنہ طور پر آئین سے متصادم ہے، فنڈنگ منجمد ہونے سے اس لائف لائن کو خطرہ ہے جو ان گنت تنظیموں کو آپریشنل کرتی ہے۔ 

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے وفاقی امداد اور قرضوں پر اخراجات پچھلے ہفتے منجمد کیے تھے جس کے بعد رہوڈ آئی لینڈ میں وفاقی جج نے بھی ٹرمپ انتطامیہ کیخلاف جمعہ کو ایسا ہی فیصلہ دیا تھا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے جج کو بتایا تھا کہ اس کے احکامات کی تشریح اس طرح ہوگی کہ احکامات کا اطلاق ایک ریاست نہیں ملکی سطح پر اخراجات پر ہوگا۔

جج لارین علی خان کے وضاحتی نوٹ نے ابہام دور کردیا، اب دو وفاقی ججوں کی جانب سے فیصلے نے ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام کی قانونی حیثیت پر بھی سوال اٹھادیے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید