اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج جسٹس اعجازاسحاق خان کے دستیاب نہ ہونے کے باعث ان کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے دیگر ججز معمول کے مطابق کیسز کی سماعت کر رہے ہیں جن میں ٹرانسفر ہو کر آنے والے 3 ججز نے بھی آج کیسز کی سماعت کی۔
ہائی کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس سرفراز ڈوگر نے سنگل بینچ میں 10 کیسز سنے۔
جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت میں ڈویژن بینچ میں بھی 6 کیسز سماعت کے لیے مقرر ہیں۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے آج 9 کیسز کی سماعت کی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محمد آصف کے بینچ میں 6 کیسز سماعت کے لیے مقرر ہیں۔