انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایسوسی ایشن فٹ بال کی جانب سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے آئین میں جزوی تبدیلی کرنے کا مطالبہ برقرار ہے۔
پی ایف ایف کے مطابق فیفا کے طے شدہ طریقۂ کار کے تحت ترمیم تک الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں۔
پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی کانگریس ممبرز سے اس موضوع پر میٹنگز کریں گے۔
یاد رہے کہ پی ایف ایف کانگریس نے 24 جنوری کو ہونے والی میٹنگ میں فیفا کی ترامیم مسترد کر دی تھیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی نے غیرمعمولی کانگریس اجلاس طلب کیا تھا۔
19 نومبر کو لاہور میں بلائے گئے اجلاس کا ایجنڈا پی ایف ایف آئین میں ضروری تبدیلی تھا۔
پی ایف ایف آئین میں الیکشن عمل کے حوالے سے موجود شقوں میں ترامیم ایجنڈے میں شامل تھی۔
ذرائع کے مطابق پی ایف ایف آئین کی شق 38 اور شق 90 میں ترامیم لائی جائیں گی، الیکشن کے بارے میں شقوں میں ترامیم فیفا کی ہدایات کے تحت ہوں گی۔