• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس ایک گھنٹے میں فروخت ہوگئے

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان اور بھارت کے دبئی میں ہونے والے گروپ میچ کے تمام ٹکٹس ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں فروخت ہوگئے۔ 

دبئی میں سجے گا کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے کےلیے میدان جہاں دو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ اس میچ کی خاص بات یہ بھی ہوگی کہ دونوں ٹیمیں 2017 کے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد دوبارہ اس ایونٹ کیلئے آمنے سامنے ہوں گی۔ 

میچ کےلیے دونوں ملکوں کے شائقین کے درمیان آن لائن ٹکٹس بک کرنے کی ریس لگ گئی، پاک بھارت معرکے کے کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 500 درہم جبکہ 12 ہزار 500 درہم کا مہنگا ترین پاس بھی رکھا گیا۔

پیر کی شام چار بجے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جیسے ہی پاک، بھارت ٹاکرے کیلئے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہوا تو دُنیا بھر کا ٹریفک اُس ویب سائٹ پر اُمڈ آیا۔

 فروخت کے آغاز کے صرف چار منٹ بعد ہی ٹکٹ بک کرنے والوں کی لمبی لائن لگ گئی، تقریباً ایک لاکھ چالیس ہزار فینز نے آن لائن ٹکٹ کے حصول کےلیے دلچسپی ظاہر کی۔

دیکھتے ہی دیکھتے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں 23 فروری کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔

دبئی اسٹیڈیم میں 500 اور ساڑھے بارہ سو درہم کے علاوہ ایک ہزار، 1200، ڈھائی ہزار، 5 ہزار درہم کے ٹکٹس بھی موجود تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید