• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکساس اسمبلی، پرنس کریم آغا خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کی ریاست ٹیکساس کی اسمبلی میں شاہ کریم الحسینی آغا خان چہارم کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

قرارداد پاکستانی امریکن رکن اسمبلی سلیمان لالانی نے پیش کی تھی۔

پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام ہوں گے۔ وہ مجموعی طور پر کمیونٹی کے 50 ویں امام ہوں گے۔

اس بات کا اعلان امام کی فیملی اور جماعت کے سینئر ممبرز کے سامنے لزبن میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ پرنس کریم آغا خان کا انتقال 4 فروری کو پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہوا۔ ان کی عمر 88 برس تھی۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید