• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برڈ فلو وائرس کی نئی قسم سے امریکا میں کئی گائیں بیمار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

برڈ فلو وائرس کی نئی قسم سے امریکا میں کئی گائیں بیمار ہو گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق برڈ فلو کی اس نئی قسم سے گائیں ریاست نیواڈا میں بیمار ہوئی ہیں۔

برڈ فلو وائرس پرندوں سے گائیوں میں دوسری بار منتقل ہونے کی علامات پائی گئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق برڈ فلو وائرس سے ملک بھر میں ہزاروں کی تعداد میں گائیں متاثر ہو چکی ہیں جبکہ ان سے وائرس انسانوں میں منتقل ہونے کے کچھ کیسز بھی سامنے آئے تھے۔

اس دوران امریکا کی کچھ ریاستوں میں انڈوں کی قلت پیدا ہو گئی تھی اور ان کی قیمت بھی بڑھ گئی تھی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں عام طور پر برڈ فلو کی بیماری پرندوں اور مرغیوں میں پائی جاتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
صحت سے مزید