بلوچستان کے ضلع سوراب کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر 3 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔
لیویز حکام کے مطابق نغاڑ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث 3 کاریں بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرائیں، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جارہا ہے۔