نمائندہ ورلڈ بینک ولیری ہکی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی وجہ سے لاس اینجلس میں آگ نہیں لگی۔
اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 20 سال میں 48 ملین افراد کو غربت سے باہر نکالا ہے۔
ولیری ہکی کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی لوگوں کو غربت سے باہر نکالنے کا عمل روک دے گی، موسمیاتی تبدیلی غریب لوگوں کے لیے خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے لیے لیڈرز کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلی ماحولیاتی نہیں بلکہ معاشی مسئلہ ہے۔
نمائندہ ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ ہمیں تیزی سے موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ درپیش ہے، متبادل انرجی پر پیسے خرچ کیے جا رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ورلڈ بینک فوڈ سیکیورٹی کے لیے پاکستان کو فنانس دے گا۔