• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں: وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

اسلام آباد میں بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  معاشی شعبے میں بنیادی اصلاحات پر عمل پیرا ہیں۔

محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت بعض وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے، ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے مائیکرو اکنامک محاذ پر اہم پیش رفت کی ہے، ہم انتظامی اصلاحات کر رہے ہیں، صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس پر قانون سازی کی جو بہت اہم ہے۔

وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ ملکی اور معاشی استحکام کے لیے دو اہم مسائل ہیں، ایک آبادی کا مسئلہ ہے جو تیزی سے بڑھ رہی ہے، دوسرا اہم مسئلہ موسمیاتی تبدیلی ہے کہ اس سے کیسے نمٹنا ہے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ موسمیاتی فنانس اسٹریٹجی اہم ہے، اسٹیٹ بینک اپنی گائیڈ لائنز جاری کرے گا، گرین کلائمٹ فنڈز کے لیے بیوروکریسی سے درخواست ہے کہ وہ اسے دیکھے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں فنانسنگ کے ساتھ استعداد کار بڑھانے کی بھی ضروت ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو اس شعبے میں آگے بڑھنا ہو گا۔

تجارتی خبریں سے مزید