• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے 4 ڈیمز مکمل ہو گئے جو 50 ہزار ایکڑ سیراب کر رہے ہیں: علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور---فائل فوٹو
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور---فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارے 4 ڈیمز مکمل ہو گئے ہیں، جو 50 ہزار ایکڑ کو سیراب کر رہے ہیں، اس عمل سے غذائی قلت کم ہو گی۔

موسمیاتی تبدیلی پر اسلام آباد میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس ’بریتھ پاکستان‘ کی تقریب سے خطاب کے دوران علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ کے پی میں37 فیصد علاقہ جنگلات ہیں، این ایف سی میں جنگلات کا حصہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہم این ایف سی میں کوئی شیئر جنگلات کو نہیں دے رہے، ہمیں 332 بلین روپے سالانہ چاہئیں، ہم اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی موسمیاتی تبدیلی کے چیمپین ہیں، ہم نے 1 لاکھ 75 ہزار نوکریاں جنگلات میں دیں۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ ہم تمام عمارات کو سولر پر لے جا رہے ہیں تاکہ کے پی کو گرین صوبہ بنا دیں، ہمارا ایک ملین زیتون کے درخت لگانے کا ٹارگٹ ہے تاکہ تیل کی قلت کم ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی آر ٹی کی وجہ سے کاربن کم ہوئی، ہم ایسے پراجیکٹس کو بڑھائیں گے، صوبے کے لیے مزید گرین پراجیکٹ لگا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید